متی پورہ سنگھ پورہ میں پانی کی عدم دستیابی

سرینگر / /شمالی کشمیر کے متی پورہ سنگھ پورہ علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو کافی مشکلات کاسامنا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ مزکورہ علاقہ میں پانی کی شدیدقلت اور لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں ان ندی نالو ں کا پانی زیادہ گندہ رہتا ہے جس سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے تیز رفتار دور میں بھی علاقہ ہذامیں پانی کی سہولیت میسر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کے تحت علاقہ میں پبلک پوسٹ ہیں لیکن کسی گھر میں کنکشن نہیں ہے جس کے نتیجے میں پانی فراہمی ممکن نہیں ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں واٹر اسکیم کو مستحکم بنانے کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔