متعدد وفود اور افراد مشیر بصیر خان سے ملاقی

متعدد وفود اور افراد مشیر بصیر خان سے ملاقی

سری نگر//متعدد وفود اور افراد نے سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا ۔ ہاسپٹل ڈیولپمنٹ فنڈ ہیلتھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کے وفد نے اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک نمائندگی پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 16 برسوں سے محکمہ صحت میں فرنٹ لائین ورکرز کی حثیت سے اپنے فرائج انجام دے رہے ہیں اور کہا کہ انہیں کم سے کم اجرت ایکٹ کے دائرے میں لایا جائے ۔ کشمیر اکنامک الائنس کے چئیر پرسن محمد یاسین خان نے مختلف نمائندوں کی قیادت بھی کی اور عوامی اہمیت کے متعدد امور کو مشیر کے سامنے اٹھایا ۔ عمر کالونی بمنہ کے ایک وفد نے گلیوں میں میکڈم بچھانے ، باڑ لگانے اور گیٹ سمیت پبلک پارک کو اپ گریڈیشن کرنے کی درخواست کی ۔ کنگن گاندر بل سے ایک اور وفد نے منریگا کے تحت مختلف کاموں کے بقایا جات کی فراہمی کی درخواست کی ۔ بہت سارے افراد نے اپنے اپنے علاقوں کی عوامی اہمیت کے مختلف امور اٹھائے اور اس سلسلے میں مشیر سے مداخلت کی درخواست کی ۔ مشیر نے وفود اور افراد کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے اٹھائے گئے مطالبات کو ہمدردانہ طور پر حل کیا جائے گا ۔ متعدد معاملات کے ازالے کیلئے مشیر موصوف نے موقعہ پر ہی افسران کو ہدایات جاری کیں ۔