متعدد وفودنے نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

متعدد وفودنے نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

اے اِی جے اے کے اور اے ایس ایم اِی اے کے نے مائیگرنٹ ملازمین کا مسئلہ اُٹھایا

جموں//جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے متعددوفود نے نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری سے ملاقات کی۔آل ایمپلائز جوائنٹ ایسوسی ایشن کشمیر (اے اِی جے اے کے) اور آل سکھ مائنارٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر (اے ایس ایم اِی اے کے) کے وفد نے اُن کی چیئرپرسن جگمیت کور بالی کی قیادت میں اقلیتی کمیونٹی بالخصوص جموں و کشمیر کی ملازم کمیونٹی سے متعلق مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرپرسن نے اقلیتی کمیونٹی کے لئے مؤثر نمائندگی اور سپورٹ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔میٹنگ میں روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور سماجی اِنصاف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن نے اقلیتی کمیونٹی کواَپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔تریکوٹہ نگر ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے عوامی مقامات اور سہولیات کی اَپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا مسئلہ اُٹھایا۔ہارٹی کلچر نان گزیٹیڈ یونین نے تنخواہوں میں بے قاعدگی کو دور کرنے کے مسئلے کو پیش کیا۔ یونین نے سروس رولز 1998 میں ترمیم اور ضلعی اور ڈویژنل سطح پر محکمانہ کوٹا کو اَپ گریڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔بانہال، تلوارہ، راجوری، پڈر اور سانبہ کے وفود نے بھی اَپنے اَپنے علاقوں کی ترقی سے متعلق کئی مسائل اُٹھائے۔نائب وزیرا علیٰ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں ان کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے بروقت اَزالے کا یقین دِلایا۔