power cut

متبرک ایام میں سحری اور افطار کے دوران برقی رو کی سپلائی کی کوشش کو یقینی بنانے کے لئے پی ڈی ڈی سرگرم

سحری اور افطار کے دوران برقی رو کی فراہمی لازمی کارپوریشن سنجیدگی کامظاہراہ کرے/ صارفین

سرینگر //پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن متبرک مقدس ایام کے دوران برقی رو فراہم کرنے کے سلسلے میں اگرچہ دس یاگیارہ مارچ کو شڈول منظرعام پرلایاجارہاہے تاہم کارپوریشن کے مطابق اضافی بجلی فی الحال دستیاب نہیں ہے ۔ندی نالوں میں پانی کی سطح ابھی بلند نہیں ہوئی او ربجلی کی پیداوار میں فی الحال کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ متبرک ایام کے دوران کٹوتی کو کم کرنے کی کسی حد تک کوشش کی جائے گی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے نو مارچ کو انکشاف کیاکہ متبرک مقدس ایام کے دوران سحری او رافطار کے وقت وادی کے اطراف واکناف میں صارفین کو برقی رو فراہم کرنے کی کوشش تو کی جائے گی اور کارپوریشن کی جانب سے صارفین کی راحت کے لئے جوبھی بن پڑے گا اس سے کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائے گی تاہم کارپوریشن نے متواتر سحری اور افطار کے وقت برقی رو فراہم کرنے کاکوئی یقین نہیں دلایا جس پر وادی کے طول ارض میں لوگوں میں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے او رپاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کوآڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پہاڑہ پڑھاناچھوڑ دے زمینی حقائق کو تسلیم کرے کہ وہ ایک ادارے کو چلانے میں ناکام ثابت ہوئیے۔ حال ہی میں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے لوگوں کے اس دعوے کومسترد کیاتھا کہ پانی ان کابجلی ان کی کارپوریشن کے ایک سینئرافسرنے کہاکہ دہائیاں پہلے لوگوں کو پانی بجلی فراہم کیاگیایہ نعرہ اب نہیں چلے گا۔لوگوں کوخرچ کے مطابق بجلی فیس ادا کرنا پڑیگا ۔عوامی حلقوں نے کہاکہ اگر متبرک ایام کے دوران کار پوریشن وادی کے صارفین کو بجلی فراہم نہیں کریگی تو اس کارپوریشن کی انہیں ضرورت کیاہے جوگرمیوں کے ایام میں 14سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے اسے بند کر ے کسی او رریاست کوبیجھے تاکہ کارپویشن کوخسارے سے نجات مل سکے ۔عوامی حلقوں کاکہناہے کہ کوئی بھی ادارہ ا سلئے قائم کیاجاتا ہے کہ وہ لوگوں کی راحت کاموجب بنے ۔پچھلے ستر برسوں سے کارپوریشن ہرسال یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ہمیں خسارے کاسامناہے ۔ایم ایچ پی سی ایچ سی سی 1947کتے بعد وارد کشمیرہوئی اگروہ ہر سال بیس سے تیس ہزار کروڑ کے منافہ کمانے کادعویٰ کرتی ہے تو پاو رڈیولپمنٹ کارپوریشن کیوں اور کیسے خسارے میںہے جب کہ انہیں مرکزی سرکار کی جانب سے رقومات بھی مختص کی جاتی ہے ۔عوامی حلقوں نے کہاکہ بہت سنا کہ کارپوریشن خسارے میں چل رہی ہے کسی ماہرکے ہاتھ میں اس کارپوریشن کودے دے وہ منافہ بھی جموںو کشمیر سرکار کودے گا اور عوام کو متواتر بجلی فراہم کریگا یہاں دلیلیں دی جاتی ہے جوحقیقت سے بعید ہے ۔پچھلے پندرہ برسوں سے پاور ڈیولپمنٹ کار پوریشن رسوینگ او رگرڈ اسٹیشنوں کواَپ گریڈ کرنے ٹرانسمشن لائنیں بچھانے او ربہترٹرانسفا رمر نصب کرنے کادعویٰ کرتی ہے او رپندرہ برسوںسے ان کایہ کام پور ا نہیں ہو۔پچھلے پندرہ برسوں سے وہ رقوما ت کاحسا ب لگائے ا و رسرکاری دفتروں سے وصول کی گئی ۔فیس کوجمع کرے تب انہیں پتہ چلے گا کہ کہ وہ کیاکرتے ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاکہ انہیں متبرک ایام کے دوران سحری او رافطار کے وقت بجلی چاہئے کارپوریشن نے بغیرمیٹروالے علاقوں میں تین با راضافہ کیااو رریڈ نگ کے مطابق ادا کرتے ہے کارپوریشن کی یہ دلیلیں آنکھوں میں دھول جھونکنے کے متراد ف ہے ا سے برداشت کرنانادانی ہوگی ۔