مبارک گُل نے نور باغ کے آتشزدگی سے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی ، امدادی اقدامات کا جائیزہ لیا

سرینگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عبوری اسپیکر مبارک گُل نے شاہین محلہ نور باغ میں آگ سے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی اور جاری امدادی اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران مبارک گُل نے مقامی حکام کو متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا فوری جائیزہ لینے اور اس کے نتیجے میں معاوضہ دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مقامی حکام اور دیگر امدادی تنظیموں سے بھی کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک ، کپڑے ، ور عارضی رہائش سمیت ضروری سامان فراہم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کریں ۔ متاثرہ کنبوں سے بات چیت کے دوران مبارک گُل نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔