سری نگر //عالمی بینک نے مرکزی حکومت کی جانب سے مالیاتی خسارے کے ہدف کوپوراکرنے کے اقدامات پراطمینان ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان کیلئے مالی سال2022-23میں GDPکی شرح نمومیں6.9فیصدکی پیش گوئی کردی ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق عالمی بینک نے منگل کو ہندوستان کیلئے اپنی جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیش گوئی کومالی سال2022-23کیلئے 6.5فیصد سے بڑھاکر6.9فیصد کردیا۔ورلڈ بینک کے انڈیا ڈیولپمنٹ اپڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، امریکہ، یورو ایریا اور چین کے سپل اوور سے متاثر ہے۔تاہم عالمی بینک نے حکومت ہند کومالی سال2022-23 میں جی ڈی پی کے6.4 فیصد کے مالیاتی خسارے کے ہدف کو پورا کرتے ہوئے دیکھا۔عالمی بینک نے رواں مالی سال میں افراط زر کی شرح7.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔










