مالٹا کے قریب کشتی میں سوار 440پناہ گزینوں کو بچالیا گیا

مالٹا کے قریب پھنسی ہوئی پناہ گزینوں کی کشتی سے 11 گھنٹوں کے بعد 440 افراد کو بچالیا گیا۔مانیٹرنگ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے بتایا کہ بدھ کو ان کے جہاز نے تشویش کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کی اور 11 گھنٹوں کے بعد 400 سے زائد افراد کوبچالیا گیا۔ایم ایس ایف نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے ایم ایس ایف کا جہاز جیو بیرنٹس پناہ کی تلاش میں تھا کہ تشویش ناک اشارے ملے۔بیان میں کہا گیا کہ جیو بیرینٹس سمندر میں طغیانی کی وجہ سے10 گھنٹوں سے زیادہ جدوجہد کے بعد کشتی تک پہنچا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خراب موسم کی وجہ سے ہماری ٹیمیں براہ راست وہاں نہیں پہنچ پائیں جہاں کئی لوگوں اور ایم ایف ایف کی ٹیموں کی جانوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ایم ایس ایف نے ٹوئٹر پر تصاویر جاری کیں اور بتایا کہ بڑی تگ و دو کے بعد دوپہر تک جیو بیرینٹس نے کشتی میں کارروائی شروع کی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی میں لوگوں کی ایک بڑتی تعداد سوار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 11 گھنٹوں سے زائد کی کارروائی کے بعد امدادی کام مکمل کرلیا گیا، 8 خواتین اور 30 بچوں سمیت مجموعی طور پر 440 افراد کو بچالیا گیا۔