مارچ سے اگست تک بچوں میں کرونا وائرس کی وبائی بیماری میں2.8سے4.7%کااضافہ ہوا

مارچ سے اگست تک بچوں میں کرونا وائرس کی وبائی بیماری میں2.8سے4.7%کااضافہ ہوا

صورتحال سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی ضرورت/ انڈیاً میڈیکل سسٹم

سرینگر:اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 5ماہ کے دوران ملک میں کروناوائرس کی وبائی بیماری نے چھ سے دس اور دس سے سترہ سال تک کے بچوں کو بڑی تیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تیسری ممکنہ لہر سے بچوںکومحفوظ رکھنے کی خاطر ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں تیزی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جارہے ہے تاکہ وبائی بیماری سے بچوں کونجات دلائی جاسکے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق 13ستمبر رات دیر گئے ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وبائی بیماری سے نمٹنے ملک میں ویکسنیشن کی صورتحال اور ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعے پر انڈیا ًمیڈیکل سٹم کی جانب سے ایک سروے رپورٹ منظرعام پرلایاگیاجسے انہیں ایک سے دس سال اور سترہ سال تک کے بچوں کے بارے میں سروے رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ مارچ 2021سے 30اکتوبر تک ملک میں کروناوائرس کی وبائی بیماری نے تیزی کے ساتھ بچوں کواپنی لپیٹ میںلے لیاہے ۔سروے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مارچ 2021میں بچوں میں کروناوائرس وبائی بیماری کی جوشرح پائی جارہی تھی وہ 2.8%تھی اور اگست کے آخر تک یہ شرح 7.4%تک جا پہنچی ۔سروے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ غیر سنجیدگی لاپرواہی کی وجہ سے اب بچوں میںکروناوائرس کی وبائی بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اگر اس پرقابوپانے کے لئے اقدامات نہیںاٹھائے توبڑی تعداد میں بچے کروناوائرس کی وبائی بیماری سے متاثر ہونگیں۔ سروے رپورٹ میں آبادی کے تناسب سے کہاگیاہے کہ 6-9سال اور 10-17سال تک کے بچوں میں کروناوائرس کی وبائی بیماری تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور ملک میں بچوں کواس وبائی بیماری سے نجات دلانے کے لئے 5% ICU بڈ دستیاب رکھنا ضروری ہے نیکی آیوگ کے ویکے یوگی نے اس موقعے پرکہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اس ایڈوائزری کے تحت ریاستی و مرکزی زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو اس وبائی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے اور قوائد وضوابط پرمن وعن عمل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔