جموں//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اور کل دو دن کے دورے پر جموں و کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ دہلی سے سیدھا جموں ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد راہل گاندھی نے کٹرا کا رخ کیا۔ ائیرپورٹ پر کانگریس رکن پارلیمنٹ کا زوردار استقبال کیا گیا۔ کٹرا پہنچنے کے بعد راہل گاندھی ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے پیدل نکلیں گے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈر اور ریاستی عہدیداران بھی پیدل ماتا ویشنو دیوی کی یاترا کریں گے۔ویشنو دیوی پہنچنے کے بعد راہل گاندھی شام کی آرتی میں حصہ لیں گے اور رات کو ماتا ویشنو دیوی کے بھون میں ہی آرام کریں گے۔ جمعہ کی صبح راہل گاندھی پیدل ماتا ویشنو دیوی بھون سے کٹرا پہنچیں گے اور پھر کٹرا سے جموں کے لیے روانہ ہوں گے۔ جموں پہنچتے ہی راہل گاندھی پارٹی کے سینئر لیڈروں و کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔










