Lt Governor Manoj Sinha paid tributes to General Zorawar Singh on his Martyrdom Day

لیفٹیننٹ گونر نے جنرل زوراور سنگھ کو ان کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا

دُنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک جنرل زوراور سنگھ نے اپنی بے مثال بہادری اور فوجی حکمت عملی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ۔ منوج سِنہا

جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جنرل زوراور سنگھ کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ اُنہوںنے کہا ’’ دُنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک جنرل زوراور سنگھ نے اپنی بے مثال بہادری اور فوجی حکمت عملی سے ملک کا سر بلند کیا ، وہ آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے ۔ ‘‘ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا گورنر جنرل زوراور سنگھ میموریل ایجوکیشنل اینڈچیئرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جنرل زوراور سنگھ کے یومِ شہادت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زوراور سنگھ کی زندگی اور فوجی مہمات پر روشنی ڈالی ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ وہ ہندوستان کی طاقت اور خود اعتماد ی کا مجسمہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی بہادری ، نظم و ضبط اور فرض کے تئیں لگن اس بات کی گواہی ہے کہ بہادر کیلئے کچھ بھی ناممکن نہیں ۔لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ جنرل زوراور سنگھ نسلوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں کیونکہ ان کا نام مادر وطن کیلئے محبت ، عقیدت اور قربانی کا مضبوط احساس پیدا کرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ ہندوستان میں ان کے تعاون اور اہمیت کو پوری طرح پہچاننے کی ہماری اِجتماعی کوشش ہونی چاہیئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مورّخین ، ادباء کو چاہیئے کہ وہ حقیقی قومی ہیرو جنرل زوراور سنگھ کے تاریخی کارنامے پر توجہ دیں اور نئی نسل کو لداخ ، بلتستان ، تبت میں ان کی فوجی مہمات اور مہاراجہ گلاب سنگھ جی کے دور میں ڈوگرہ سلطنت کی توسیع میں بے پناہ شراکت کی یاد دلائی جائے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے جموں کشمیر کے تبدیلی کے سفر پر بھی بات کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ جنرل زوراور سنگھ نے ایک مضبوط اور خوشحال جموں و کشمیر کا تصور کیا تھا جس میں ہر شہری عزت اور خود اعتمادی کی زندگی گزار سکے ۔ اُنہوںنے کہا کہ ہم ایک خوشحال اور جامع معاشرے کی تشکیل کے لئے پُرعزم ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں اَدا کریں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر مشہور مجسمہ ساز رویندر سنگھ جموال اور پاور لفٹر انمول بھردواج کوعزاز سے نوازا۔ اس موقعہ پر جنرل زوراور سنگھ چوک میںچیئر مین جنرل زوراور سنگھ میموریل ایجوکیشنل اینڈ چیئر ٹیبل ٹرسٹ دیویندر سنگھ کلوریا ، جنرل زوراور سنگھ میموریل ٹرسٹ کی ٹرسٹیز محترمہ دکشا اور محترمہ ریا کلوریا ، صدر یووا راجپوت سبھا راجن سنگھ ہیپی اور یووا راجپوت سبھا کے ممبران اور سرکردہ شہری موجود تھے ۔ وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے، صوبائی کمشنر جموں ، ڈی آئی جی ، کمشنر جے ایم سی ، میجر جنرل گوردھن سنگھ ، برگیڈئیر وجے ساگر ، ریٹائیرڈ اور حاضر سروس فوجی بھی موجود تھے ۔