لیفٹیننٹ گورنر کا عید الفطر کے موقعہ پر جموںوکشمیرکے لوگوں کو مُبارک باد

لیفٹیننٹ گورنر کا عید الفطر کے موقعہ پر جموںوکشمیرکے لوگوں کو مُبارک باد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عیدالفطر کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو دِلی مُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے اَپنے تہنیتی پیغام میں کہا،’’میں عیدالفطر کے اس بابرکت موقعہ پر سب کو دلی مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔عیدالفطر کا تہوارجو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی خوشی میں منایا جاتا ہے، روحانی اور سماجی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مقدس تہوارایثارکے عظیم جذبے اور خوشیاں بانٹنے کی عکاسی کرتا ہے۔آئیے ہم اس بابرکت دن پر انسانیت کی خدمت کا عہد کریں اور غریبوں و ناداروں کی زِندگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔عید سب کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے۔‘‘