سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری گورو ہر گو بند صاحب جی کے پرکاش پرو کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چھٹے سکھ گورو ہر گو بند جی اِنتہائی خلوص ، بے لوث خدمت، بہادری اور قربانی کا مجسمہ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ایک بہادر، روحانی پیشو ا، ہمدردی اور فلاحی کاموں کا ایک مظہرشری گورو جی نے ہمیں معاشرے کی خوشحالی کے لئے اَپنی زندگی کو بامقصد خدما ت میں رکھنا سکھایا۔اُنہوں نے کہا کہ شری گورو ہر گوبند جی کی تعلیمات سب کے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کی اِنسانیت ، سیکولر اِزم اور عالمگیر اخوت کے اَصول اِنسانیت کو راست بازی کی راہ پر گامزن کرتے رہیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے پُر اَمن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لئے شری گورو ہر گوبند کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔










