سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز بھرت سنگھ منہاس کے اچانک اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز بھرت سنگھ منہاس کے اَچانک اِنتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کے اَبدی اور دائمی سکون کے لئے دعا کی اور دُکھ کی اِس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اِظہار کیا ہے۔










