جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا نیا دور: لیفٹینٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4لاکھ درشنوںکی تعداد عبور کرنے پر شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات میں شامل تمام شراکت داروں کا شکریہ اَدا کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری امرناتھ جی یاترا کے 4 لاکھ درشنوں کی تعداد کو عبور کرنے پر یاترا کے انتظامات میں شامل تمام شراکت داروںکا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے ایکس پر اَپنے پیغام میں کہا،’’بابا امرناتھ کی کرپا سے آج یاترا نے 4 لاکھ درشنوں کا سنگ میل عبور کیا۔ میں اس پوتر یاترا کو عقیدت مندوں کے لئے ایک روحانی تجربہ بنانے میں شامل تمام اَفراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا،’’یہ روحانی سفر اس لئے بے مثال ہے کہ یہ صرف ایک کٹھن اور دشوار گزار راستہ نہیں بلکہ خالص خوشی کی طرف ایک ناقابلِ تقلید روحانی مسافت ہے۔ یہ ایک روحانی تجربہ ہے جو عقیدت مندوں کو خود شناسی کا موقع فراہم کرتا ہے، ان کے دلوں میں گہرا اعتماد پیدا کرتا ہے اور انہیںبے پایاں شکرگزاری سے بھر دیتا ہے۔‘‘