لفٹینٹ گورنر نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش کو گورنمنٹ

لیفٹیننٹ گورنر نے ہائیر کمانڈ کورس۔54 کے اَفسران سے بات چیت کی

کہا، ہمیں ہر اُس دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کا عہدکرنا ہوگا جو ہماری سلامتی ، سیکورٹی اور خوشحالی کیلئے خطرہ لاحق ہے

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آرمی وار کالج مہو میں ہائیر کمانڈ کورس ۔ 54 میں شرکت کرنے والے اَفسران سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں آرمی وار کالج کے اَفسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا اور موجودہ جیو پولیٹیکل اور جیو سٹریٹجک مسائل کے علاوہ اِنسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے حکومت کی پوری حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ میں تمام شہریوں کو محفوظ رکھنے اور ملک کے اتحاد، سا لمیت اور خودمختاری کے تحفظ پر تینوں افواج کے بہترین افسران کو مُبارک باد اور شکریہ اَدا کرتا ہوں۔

ہمیں ہر اُس دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیم کا خاتمہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا جو ہماری سلامتی، سیکورٹی اور خوشحالی کے لئے خطرہ ہو۔‘‘اُنہوں نے گزشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری اِنتظامیہ اور سیکورٹی اپریٹس کی طرف سے کی گئی کلیدی اِصلاحات اور اَقدامات کا بھی اِشتراک کیا۔اِ س موقعہ پرکمانڈ نٹ آر می وار کالج لیفٹیننٹ جنرل ہر جیت سنگھ ساہی، فیکلٹی ممبران اور سیکورٹی فورسز کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔