جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اتوار کو لوک بھون جموں میں کلسٹر یونیورسٹی جموں کی تیسری یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر،جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیمی اِداروں کو اِختراع، روزگار کے مواقع اور کاروباری صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ تعلیمی اقدامات علاقائی اور قومی ترقیاتی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کو ابھرتے ہوئے تعلیمی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مربوط اور پیشہ ورانہ پروگراموں کو مضبوط بنانے کا مشورہ دیا۔یونیورسٹی کونسل جو لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں منعقد ہوئی نے کئی اہم تعلیمی اور انتظامی تجاویز کو اصولی منظوری دی۔ کونسل نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)۔2020 کے مطابق اہم اصلاحات کا جائزہ لیا اور ان کی توثیق کی جن میں نئے اَنڈر گریجویٹ نصاب فریم ورک کو اپنانا، نئے تعلیمی پروگراموں کا تعارف اور کورس ڈھانچوں میں نظرثانی شامل ہے تاکہ مضبوط اورروزگار کے مواقع میں اِضافہ کیا جا سکے۔کونسل نے نئے پروگراموں کے تعارف کی منظوری دی جن میں چار سالہ اِنٹگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی اِی پی)، ایم اے ایجوکیشن، ماسٹرز اِن پرفارمنگ آرٹس، پی جی جغرافیہ اور سائبر سیکورٹی پی جی سطح پر شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ تمام جزوی کالجوں میں نئے چھوٹے،ہنر اور ویلیو ایڈیڈ کورسز متعارف کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ طلبأ پر مبنی اقدامات جیسے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے اضافی کریڈٹس کا اجرا، موکس (ایم او او سی ایس) کے لئے کریڈٹ کے نظرثانی شدہ معیارات اور جامع اِمتحانی و داخلہ پالیسیاں بھی تصدیق کی گئیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کی اِصلاحی کوششوں کی ستائش کی اور تعلیمی معیار، طلبأ کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی حکمرانی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کو ہدایت دی کہ جون 2026 کے اختتام سے قبل اِی۔آفس نظام کوعملایا جائے اور ہر چھ ماہ بعد یونیورسٹی کونسل میٹںگ منعقد کرنے کی ہدایت دِی۔اُنہوںنے وِکست بھارت یووا کنیکٹ پروگرام میں طلبأ کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور دیا۔ اُنہوں نے نشامُکت بھارت اور نشامُکت جموں و کشمیر مہمات میں طلبأ کی فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر کے ایس۔ چندر شیکھر نے یونیورسٹی کی انتظامی، تعلیمی، مالی، امتحانی اور تشخیصی اصلاحات، طلبأ کے داخلے کی صورتحال اور تحقیق و تعلیم کے مختلف تعلیمی اشتراکات پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔میٹنگ میں وائس چانسلرکشمیر یونیور سٹی پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی سری نگرپروفیسر محمد مبین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شانت منو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، پرووسٹ، ایس جی ٹی یونیورسٹی پروفیسر مدن موہن چترویدی،رجسٹرار کلسٹرجموں یونیورسٹی مس انکور مہاجن، کونسل کے دیگر اراکین اور سینئر افسران نے شرکت کی۔










