Lt Governor reviews IT Department’s Strategic & Policy initiatives towards Digital Mission

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈیجیٹل مشن کیلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سٹریٹجک اور پالیسی اِقدامات کا جائزہ لیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا اور ڈیجیٹل مشن کے تئیں اِس کے سٹریٹجک اور پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔دوران میٹنگ پرنسپل کنسلٹنٹ ( ہینڈ۔ ایس اِی ایم ٹی ) ۔ این آئی ایس جی سنجے گڈن نے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈیجیٹل سروسز بلیو پرنٹ پر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیا جوکہ یونیفائیڈ اِنٹرفیس ، میجر امبریلا اصلاحات اور بہتر ڈیجیٹل اِنفراسٹرکچر پر مبنی ہے۔ بتایا گیا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بہتر ڈیجیٹل اِنفراسٹرکچر ، تربیت یافتہ ہیومن کپٹل کے ساتھ ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنانے اور پائیدار نتائج کے ساتھ اعلیٰ قدر والے آئی سی ٹی پروجیکٹوں کو ترتیب دینے پر کام کر رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت کا مقصد مخصوص ٹائم لائن کے اَندر بہترین اور شفاف آن لائن خدمات فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے ہدایت جاری کی کہ اگر عام آدمی کو پریشانی سے دور اور بروقت خدمات کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن خدمات کی فراہمی کے ٹائم لائن کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانے کا اِنتظام رکھا جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ آئی ٹی کو مزید ہدایت دی کہ وہ ڈیجیٹل جموںوکشمیر کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے دستیاب بہترین ٹیکنالوجیوں کا استعمال کریں۔میٹنگ میں اِس بات کا بھی تذکرکیا گیا کہ پورے جموںوکشمیر یوٹی میں تمام بڑے محکموں اور فیلڈ دفاتر نے اِی ۔ آفس قائم کئے ہیں۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمر مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پریرنا پوری ، سی ای او جموں وکشمیر اِی گورننس ایجنسی امیت شرما، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈ وانسڈ کمپیوٹنگ کے نمائندوں کے علاوہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔