manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے وِجے دشمی کے موقعہ پر لوگوں کو کو مُبارک با ددی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے وجے دشمی کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک با ددی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے مُبارک بادی کے پیغام میں کہا ،’’ وجے دشمی کے موقعہ پر میں سبھی کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وِجے دشمی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ یہ تہوار لوگوں کو ایک اچھی اور نیک زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے ،اِس مبارک موقعہ پر ہم مریادا پرشوتم شری رام کی تعلیمات اور آدرشوں کو اَپنائیں اورخود کو ایک منصفانہ معاشرے کے مقصد کے لئے وقف کریں۔وِجے دشمی کا یہ تہوار سب کی خوشی، خوشحالی اور سب کی بھلائی کی نوید لے کر آئے۔‘‘