لیفٹیننٹ گورنر نے بنکم چندر چٹوپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقدہ ’وندے ماترم‘ کے 150 ویں سال کی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوں نے بنکم چندر چٹوپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی گیت’ وندے ماترم‘ پر مشتمل نمائش کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ رِشی بنکم چندر نے ماں بھارتی اور اس کے بیٹوں کے درمیان رِشتے کو مضبوط کیا اور لوگوںکو آزادی حاصل کرنے کے لئے تحریک دِی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’مادرِ وطن کے تئیں ہمارا عزم اور لگن ہمارے ملک کو وِکست بھارت کی منزل تک لے جائے گا۔ نوجوانوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اس عظیم تہذیب کے وارث ہیں اور سماج کی ترقی و خوشحالی میں ان کی شراکت ماں بھارتی کے لئے بہترین خراجِ عقیدت ہوگی۔‘‘سال 2025 ’وندے ماترم‘ کو 150 سال مکمل ہورہے ہیں۔ ہمارا قومی گیت ’وندے ماترم‘جسے بنکم چندر چٹوپادھیائے نے اَکشے نومی کے موقعہ پر لکھا تھا جو 7 ؍نومبر 1875 ء کو تھا۔ ’وندے ماترم‘ سب سے پہلے ان کے ناول ’’آنند مٹھ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر ادبی جریدے ’’بنگ درشن‘‘ میں شائع ہوا۔یہ گیت، مادرِ وطن کو طاقت، خوشحالی اور الوہیت کی علامت قرار دیتے ہوئے ہندوستان کے اتحاد اور خودداری کے جذبے کو شاعرانہ اِظہار کرتا ہے۔ یہ گیت جلد ہی کے لئے عقیدت کی ایک دیرپا علامت بن گیا۔ تقریبات میں سماج کے مختلف طبقات کے شہریوں نے’وندے ماترم‘ کو مختلف ورژن میں اِجتماعی طور پر گایا۔اِس موقعہ پررُکن پارلیمان جگل کشور شرما، ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا اِنجینئر غلام علی کھٹانہ،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی، آئی جی پی جموںبھیم سین توتی، پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ، اِنتظامی سیکرٹریز، سینئر اَفسران، تعلیمی اِداروں کے سربراہان، نوجوان اور ممتاز شہری موجود تھے جبکہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے اَفسران اور لوگوں نے بھی بذریعہ ورچیول موڈ اِس یونین ٹیریٹری سطح کے یادگاری پروگرام میں شرکت کی۔










