جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کے روز مغربی ایشیا کے بحران کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی میں رُکاوٹوں سے گھریلو صارفین کو محفوظ رکھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تاریخی فیصلے کو سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا،’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں کی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے مغربی ایشیا کے بحران سے پیدا ہونے والی سپلائی کی رُکاوٹوں سے گھریلو صارفین کو محفوظ رکھنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ یہ اَقدامات عام ہندوستانیوں کے معیارِ زندگی کے تحفظ کے ان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں فی لیٹر 10روپے کی کمی کی گئی جس سے صارفین کو بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تحفظ حاصل ہوگا۔ ایکسپورٹ ڈیوٹی سٹریٹجک کے تحت ڈیزل پر فی لیٹر 21.5روپے اور ایوی ایشن ٹربائن ایندھن پر 29.5 روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ ملک میں وافر سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔میں اس دُور اندیش اَقدام پر وزیر اعظم نریندر مودی جی کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جو قیمتوں میں اِضافے کو روکتا ہے اور سب سے بڑھ کر ہندوستان کے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔جب عالمی منڈیاں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، ہمارے شہری محفوظ اور مستحکم ہیں۔‘‘










