جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں لوک بھون میں محکمہ داخلہ کے ماتحت محکموں کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پرزنز، پرنسپل سیکرٹری ہوم ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز ، ڈائریکٹر فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز ، ، ڈائریکٹر سینک ویلفئر ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر فورنسک سائنسز لیبارٹری ( ایف ایس ایل ) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پرزنز ، پراسیکیوشن ، ہوم گارڈز /سی ڈی اینڈ ایس ڈی آر ایف ، فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ، فورنسک سائینسز لیبارٹری ، سینک ویلفئر اور پی ایس اے کے تحت ایڈوائیزری بورڈ کی بی ای 2025-26 میں بجٹ اور اخراجات کی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اہم جاری منصوبوں بشمول مہانپور کٹھوعہ میں ہائی سکیورٹی پرزنز کی تعمیر ، ایف ایس ایل جموں میں سائبر ڈویژن کا قیام ، ایف ایس ایل سری نگر میں سائبر ڈویژن کی اپ گریڈیشن اور جے اینڈ کے کے سرحدی اضلاع میں بنکروں کی تعمیر کے تحت حاصل کردہ پیش رفت کا جامع جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے کاموں کی رفتار تیز کرنے اور داخلہ محکمہ کی مختلف ونگوں کو مربوط کوششوں سے مضبوط کرنے کی ہدایات دیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے یو ٹی بھر میں جیل افسران اور عملے کی حساسیت سازی اور جیلوں کی بار بار چیکنگ اور نگرانی کی ہدایات دیں ۔










