Lieutenant Governor Sh Manoj Sinha Chaired DCs, SSPs Meeting on Security & Development Projects in Jammu Division (1)

لیفٹیننٹ گورنر نے صوبہ جموں میں سیکورٹی اور ترقیاتی منصوبوں پر ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز میٹنگ کی صدارت کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے صوبہ جموں کے سینئر سول ، پولیس اَفسروں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز کے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور خطے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ڈِی جی پی نلین پربھات، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی، اے ڈی جی پی (لأ اینڈ آرڈر) وِجے کمار، اے ڈِی جی پی جموں آنند جین، اے ڈِی جی پی، سی آئی ڈی نتیش کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ بھنڈاری،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،صوبہ جموں صوبہ کے تمام اَضلاع کے ڈی آئی جیز ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے میٹنگ کے شروعات میں کہا کہ زیادہ تر ہم آہنگی اورپورے حکومتی نقطہ نظر کے ساتھ ہماری توجہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ان کے سپورٹ کرنے والے پورے ماحولیاتی نظام پر ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ اُس وقت تک آرام سے نہ بیٹھیں جب تک دہشت گردوں کا صفایا نہیں ہو جاتا۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا ،’’ دہشت گردی کی مدد کرنے والوں کے خلاف مثالی کارروائی کی جانی چاہیے۔ جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ نہ صرف امن قائم کرنے بلکہ جموں و کشمیر کی ترقی اور اس کے روشن مستقبل میں بھی آپ کا سب سے بڑا تعاون ہوگا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے پروجیکٹ کی عمل آوری کی مسلسل نگرانی کی ضرورت اور بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی رَسائی کے پروگراموں کو وسعت دینے اور تمام سرکاری سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے کے لئے جامع اَقدامات کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘کی عمل آوری اور وَن ڈِسٹرکٹ وَن پروڈکٹ جیسی کاروباری سکیموں کو فروغ دینے کے علاوہ اِستفادہ کنندگان پرمبنی سکیموں کا اہداف کی نگرانی ہماری ترجیح ہونی چاہیے جس سے آبادی کے ایک بڑے حصے کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔