Lt Governor Sh Manoj Sinha felicitated the winner, runner-up and other outstanding players of CRPF T20 Cricket Cup 2023

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں ’ ’رَن فار یونٹی‘‘ کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

جموں و کشمیر یوٹی کے شہریوں کو آج عزم کرنا چاہیے کہ وہ 2047 ء تک ہمارے ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے عظیم اتحاد اور واحد مقصد کے ساتھ کام کریں۔لیفٹیننٹ گورنر

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سری نگر میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں ’’رن فار یونٹی‘‘ کو کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔مختلف عمر کے شہریوں نے اتحاد کے جذبے کو منانے کے لئے دوڑ میں حصہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بخشی سٹیڈیم اور راج بھون میں جمع ہونے والے لوگوںکو ’’ راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ کا حلف دِلایا اور یونیفائر آف اِنڈیا بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا ِ’’ سردار پٹیل نے اپنی مدبرانہ صلاحیتوں، حوصلے اور ہمت سے ملک کو متحد کیا اور اس کی علاقائی سا لمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا تاکہ آنے والی نسلیں عزت، اَمن اور خوشحالی کے ساتھ رہ سکیں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی کے شہریوں کو آج عزم کرنا چاہیے کہ وہ 2047 ء تک اَپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے عظیم اتحاد اور واحد مقصد کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے کہاکہ آئیے ہم سردار پٹیل کے ذریعہ پھیلائے گئے اَقدار اور ویژن کو دوبارہ بیدار کریں اور معاشرے میں اَمن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔ بخشی سٹیڈیم میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری،، اِنتظامی سیکریٹریز،صوبائی کمشنر کشمیر ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے۔