لیفٹیننٹ گورنر نے رام نومی کے موقعہ پر عوام کو مُبارک باد دِی

لیفٹیننٹ گورنر نے رام نومی کے موقعہ پر عوام کو مُبارک باد دِی

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے رام نومی کے موقعہ پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اُنہوں نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں کہا،’’میںرام نومی کے موقعہ پر سب کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔یہ تہوار ماریادا پرشوتم بھگوان شری رام کی یومِ پیدائش کی یاد دِلاتا ہے جو اخلاقیات اور راستبازی کی اعلیٰ مثال ہیں۔ ان کی مثالی زندگی ہمدردی، عاجزی، سچائی کے لئے عزم، فرض کی بے لوث لگن اور نظم و ضبط جیسے دیرپا اصولوں کی روشن علامت ہے۔رام نومی کا موقعہ ہمیں پربھو شری رام لازوال اَصولوں اور زندگی کی اقدار پر عمل کرنے اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ پربھو شری رام ہم پر آنے والے برسوں میں اَپنی نعمتوں کی بارش کریں اور یہ رام نومی ہر گھر کو دائمی امن، بے پناہ خوشی اور بھرپور خوشحالی سے بھر دے۔‘‘