لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں سنتوش ٹرافی کیلئے جموںوکشمیر کی سینئر مینز فٹ بال ٹیم سے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں سنتوش ٹرافی کیلئے جموںوکشمیر کی سینئر مینز فٹ بال ٹیم سے ملاقات کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں سنتوش ٹرافی۔ 2024 کے لئے جاری 78ویں سینئر قومی فٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لینے والی جموں و کشمیر کی سینئر مینز فٹ بال ٹیم سے ملاقات کی۔اُنہوںنے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو گروپ مرحلے کے دوران شاندار کارکردگی پرمُبارک باد دی اور مستقبل کے میچوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی تربیتی کیمپوں کے اِنعقاد اور سنتوش ٹرافی کمپیئن کے لئے ٹیم کو مطلوبہ سہولیات ، تکنیکی رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے لئے بھی ستائش کی۔جموں و کشمیر کی سینئر مینز فٹ بال ٹیم نے ہماچل پردیش، لداخ اور پنجاب کے ساتھ گروپ اے میں حصہ لیا اور گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے اور ٹیم اَب 14 ؍دسمبر 2024 ء سے تلنگانہ میں مقابلہ کرے گی۔اِس موقعہ پرسیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل، چیف کوچ ستپال سنگھ، جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے سینئر اَفسران اور ٹیم کے کوچنگ سٹاف بھی موجود تھے۔