manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے دیپاولی کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے دیپاولی کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد دی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں کہا ،’’دیپاولی کے موقعہ پر میںسب کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔دیپاولی کا تہوار صداقت کی فتح ، اندھیرے پر روشنی، برائی پر اَچھائی اور جہالت پر علم کی فتح کی علامت ہے۔ اِس موقعہ پر آئیے ہم سب کی زندگیوں کو خوشیوں اور خوشحالی سے منور کرنے اور محبت،پیار اور بھائی چارے کی روشنی پھیلانے کے لئے اَپنے آپ کو وقف کریں۔دعا ہے کہ اس سال روشنیوں کا یہ تہوارہم سب کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیوںکی نوید لے کر آئے۔‘‘