لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ حوصلہ‘‘ 2.0 اور جے کے سٹارٹ اَپ پورٹل کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ حوصلہ‘‘ 2.0 اور جے کے سٹارٹ اَپ پورٹل کا آغاز کیا

آج کا دِن جموںوکشمیر میں خواتین کو بااِختیار بنانے اور نوجوانوں کی اَنٹرپرینیور شپ کی راہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں’’حوصلہ ‘2.0 اور جموں و کشمیرسٹارٹ اَپ پورٹل کا آغاز کیا۔ حوصلہ 1.0 کی کامیابی کی بنیاد پر اِفتتاحی بیچ حوصلہ 2.0 جموں کشمیر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مارکیٹ تک رَسائی کو آسان بنا کر خواتین میں مالی شمولیت کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اُنہوں نے اَپنے خطاب میں اس موقعہ پر خواتین اور نوجوان سٹارٹ اَپ اَنٹرپرینیوروںکومُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا ا،ظہار کیا۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ’حوصلہ ‘ پروگرام کا بنیادی مقصد جموں و کشمیریوٹی میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو بروئے کار لانا ، خواتین کاروباریوں کے لئے مالیاتی رَسائی اور مارکیٹ کی رَسائی کو بڑھانااور خواتین کو معاشی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے ایک پرداخت ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر یو ٹی کی خواتین اَنٹرپرینیورز اَپنی سخت محنت اور مضبوط مہم سے عالمی برانڈز بنائیں۔اُنہوں کہا کہ ہماری توجہ خواتین کی قیادت میں ترقی پر مرکوز ہے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے خواتین کی اِقتصادی شراکت داری کے لئے وقف کوششیں کی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ بنیادی مقصد ایک دیرپا اَنٹرپرائز ماڈل قائم کرنا ہے جو روزگار پیدا کرنے اور اِقتصادی ترقی میں معاون ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں اَنٹرپرینیورشپ اور سٹارٹ اَپ کو فروغ دینے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹارٹ اَپ پالیسی جیسی کوششیں نوجوانوں کو ان کے کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہیں۔اُنہوں نے کہا ،’’نیا جے کے سٹارٹ اَپ پورٹل سٹارٹ اَپ پالیسی کے بغیر کسی رکاوٹ عمل آوری کو یقینی بنائے گا ۔ یہ پورٹل مختلف سپورٹ میکانزم جیسے سیڈ فنڈنگ ، مینٹورنگ ، سٹارٹ اَپ ایوارڈز اور اِنکیوبیٹرز و اِنکیوبیشن سہولیات کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کے فوائد کا دعوی کرنے کے لئے درخواست کے عمل کو آسان بنائے گا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے ٹی پی او، جے کے اِی ڈِی آئی، جموں و کشمیر بینک اور دیگر شراکت داروںکی بھی سراہنا کی جنہوں نے جموں وکشمیر یوٹی کی خواتین اور نوجوان کاروباریوں کو بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کیا۔جے کے اِی ڈِی آئی نے سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کی سپورٹ اور خطے میںاِختراع کو فروغ دینے کے لئے آج پانچ اعلیٰ تعلیمی اِداروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مفاہمت نامے سے طلبأ کو اَنٹرپرینیورشپ ، اِختراعات اور سٹارٹ اَپ کے ساتھ اَپنی صلاحیتوں اور علم کو بڑھا نے میں مدد کریں گے ۔اُنہوں نے امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف جموں و کشمیر کے غیر معمولی سفر پر بات کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموں خطے میں اَمن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والی تفرقہ انگیز طاقتوں کے خلاف لڑائی میں متحد ہوجائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ اور ہماری سکیورٹی فورسز دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے اور جموں و کشمیر سے دہشت گردی اور اس کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔اِس موقعہ پر’حوصلہ‘ 1.0 سے وابستہ خواتین کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اپنی کامیابی کی داستانوں کا اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت یو ٹی اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے کاروباری منصوبوں کے لئے ضروری مدد اور رہنمائی فراہم کی۔’حوصلہ ‘ 1.0 پروگرام نے 118 خواتین کاروباری اَفراد کو کامیابی سے تربیت دی ہے، نیٹ ورکس کو بڑھایا کی ہے، قومی نمائشوں میں شرکت کی سہولیت فراہم کی ہے اور مارکیٹ تک رَسائی میں اضافہ کیا ہے۔’حوصلہ‘ 2.0 کے تحت جے کے اِی ڈی آئی جموں و کشمیر کی منتخب 400 خواتین اَنٹرپرینیوروں کو ضلعی سطح پر معیاری تربیتی سیشنوں کو یقینی بنائے گا۔ اِس کو بتایا گیا کہ یہ غیر مرکوزیت نقطہ نظر وسیع تر علاقائی شرکت کو یقینی بنائے گا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ضروریات کو پورا کرے گا۔وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو،وائس چانسلر ایس کے یو اے ایس ٹی کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی،کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت محکمہ وِکرم جیت سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ،منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر،ڈائریکٹر جے کے اِی ڈِی آئی راجندر شرما،سربراہان ، تجارتی آرگنائزیشنوں کے نمائندے، خواتین اور نوجوان کاروباری اَفراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔