جموں// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے منگل کے روز لوک بھون میں سال 2026 ء کے لئے جے اینڈ کے بینک کے وال اور ٹیبل کیلنڈروں کی نقاب کشائی کی۔سال 2026ء کا وال کیلنڈر ’جموںوکشمیر اور لداخ کی دریاؤں‘کے موضوع پر مبنی ہے جبکہ ٹیبل کیلنڈر میں خطے کے ’تاریخی مقامات‘کو پیش کیا گیا ہے جو جموںوکشمیر اور لداخ کی اِنسانی ورثے اور قدرتی عجائبات کے تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے بینک کی جانب سے منفرد موضوعات کے اِنتخاب کو سراہا جو آنے والی نسلوں کے لئے قدیم یادگاروں، آثارِ قدیمہ کے مقامات اور روایات کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان بیش قیمت خزانوں کے تحفظ کے لئے سماج کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اُنہوںنے زمین کے اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر بھی زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی کی ندیاں تازہ پانی کا اہم ذریعہ ہیں اور یہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بھی مددگار ہیں۔ اُنہوں نے مستقبل میں موسمیاتی اثرات کے خلاف مضبوطی پیدا کرنے کے لئے دریاؤں اور آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے کمیونٹی کی کوششوں پر زور دیا۔جموں وکشمیر بینک لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی اِی او امیتاوا چٹرجی نے بتایا کہ 2026 کے ایڈیشن کے جے اینڈ کے بینک کے کیلنڈروں ان دریاوں کا اعزاز پیش کرتے ہیں جو پورے خطے میں زِندگی کو برقرار رکھتے ہیں اور ان تاریخی مقامات کو بھی اُجاگر کرتا ہے ہیں جو مشترکہ ورثے کی پہچان ہیں۔کیلنڈر میں اہم عوامی فلاحی اقدامات جیسے مشن یووا اور پی ایم سوریا گھر مفت بجلی سکیم کے ساتھ ساتھ جے اینڈ کے بینک کے مصنوعات جیسے ہاؤسنگ لون، کار لون، ذاتی صارف قرض اور آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کی سہولیت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے جو بینک کے ترقیاتی ساتھی اور عوام کی خواہشات کو پورا کرنے والے کردار کو مضبوط بناتا ہے۔نقاب کشائی کی تقریب میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ شری سنتوش ڈی ویدیا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرسدھیر گپتا، سونت کمار اور امتیاز احمد چیف جنرل منیجرز جے اینڈ کے بینک نے شرکت کی۔










