manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں مزید سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا

وادیٔ کشمیر کے 11 اور صوبہ جموںکے 3 سیاحتی مقامات فوری طور پردوبارہ کھولے جائیں گے

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے تفصیلی سکیورٹی جائزے اور تفصیلی مشاورت کے بعد پیر کے روز جموں اور کشمیر صوبوں میں مزید سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا جو حفاظتی اَقدامات کے طور پر عارضی طور پر بند کئے گئے تھے۔وادیٔ کشمیر کے 11سیاحتی مقامات ضلع بڈگام میں یوسمرگ اور دودھ پتھری،ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں ڈنڈی پورہ پارک، ضلع شوپیاں میں پیر کی گلی، دبجن اور پڈپاون،سری نگر میں آستان پورہ اور ٹیولپ گارڈن، ضلع گاندربل میں تھجواس گلیشئر اور ہنگ پارک اور ضلع بارہمولہ میں وولر،وٹلب فوری طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔صوبہ جموں کے تین سیاحتی مقامات ضلع ریاسی میں دیوی پنڈی، ضلع رام بن میں ماہو منگت اور ضلع کشتواڑ میں مغل میدان بھی فوری طور پر دوبارہ کھولے جائیں گے۔وادیٔ کشمیر کے تین مقامات ضلع بانڈی پورہ میں گریز اور اتھواتو، ضلع کپواڑہ میں بنگس اور صوبہ جموں کا ایک مقام ضلع رام بن میں رام کنڈ برف صاف ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔