جموںوکشمیر کے 8.55 لاکھ اہل کسانوں کے بینک کھاتوں میں تقریباً 171 کروڑ روپے کی رقم براہِ راست منتقل کی جائے گی
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر کے کسانوں کے لئے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم۔ کسان) سکیم کی 21ویں قسط پیشگی جاری کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے زراعت و بہبودِ کساناںو دیہی ترقی شیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ،’’میں جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کے لئے پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم۔ کسان) سکیم کی 21 ویں قسط کی پیشگی جاری کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر برائے زراعت و بہبودِ کساناںشیوراج چوہان جی کا بے حد شکر گزار ہوں۔‘‘آج جموں و کشمیر کے 8.55 لاکھ اہل کسانوں کے بینک کھاتوں میں تقریباً 171 کروڑ روپے کی رقم براہِ ِراست منتقل کی جائے گی۔ یہ ضروری مالی اِمداد ہمارے کسانوں کو اَپنی روزی روٹی برقرار رکھنے، زرعی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بحالی کو تیز کرنے میں مدد دے گی۔ہمارے کسان معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور دوسرے شعبوں میں ترقی کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت کئی دہائیوں کے بدترین سیلاب کے اثرات کو کم کرنے اور متاثرہ آبادی کی زِندگی میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔‘‘










