لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں مزید 12سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دِیا

 کشمیر میں 7اور صوبہ جموں میں 5 سیاحتی مقامات 29؍ ستمبر سے دوبارہ کھولے جائیں گے    

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سکیورٹی کی مکمل جائزہ میٹنگ اور یو ایچ کیو (یوایچ کیو) میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں عارضی طور پر بند کئے گئے 12 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ مقامات 22 ؍اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے بُزدلانہ دہشت گرد حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کئے گئے تھے۔اِن سیاحتی و مذہبی مقامات میں سے 5 جموںڈویژن میں اور 7 کشمیر ڈویژن میں واقع ہیں۔جن مقامات کو 29 ؍ستمبر بروز پیر سے دوبارہ کھولا جائے گا ان میں آرو ویلی،رافٹنگ پوائنٹ ینر،اَکد پارک،پادشاہی پارک بجی بہاڑہ ،دارا شکوہ گارڈن اننت ناگ،کمان پوسٹ،ایکو پارک کھڈنیار (بارہمولہ)،دگن ٹاپ رام بن،ڈگگر کٹھوعہ،چنکہ ریاسی،شیوگپھا سلال ریاسی اور پاڈری ڈوڈہ شامل ہیں:۔یہ تمام مقامات سیاحوں کے لئے پیر 29 ؍ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے۔