جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پہلی بار تقریباً 1,3,84 ٹن چاول لے کر وادیٔ کشمیر پہنچنے پر بھارتی ریلوے کو مُبارک باد دِی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بہت ہی یاد گار موقعہ ہے اور کشمیر خطے کو قومی مال برداری کے نیٹ ورک سے جوڑنے کے ہمارے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت سے سال بھر خراب موسمی حالات کے خطرے کے بغیرلوگوں، کاروباری اِداروں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو فائدہ پہنچے گا اور قومی شاہراہ 44 پر دباؤ بھی کم ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی کو بھارت کی تیز رفتار ترقی کا لازمی حصہ بنانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا شکریہ اَدا کیا۔










