بیس کیمپ ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا
گاندربل //لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بال تل کا دورہ کیا اور بال تل بیس کیمپ ہسپتال میں یاتریوں کے لئے دستیاب طبی اور صحت نگہداشت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے موقعہ پر موجود افسران سے بات چیت کی اور ہدایت دی کہ ڈاکٹروں، نیم طبی عملے، صحت نگہداشت کے ماہرین، طبی آلات، اَدویات، آکسیجن سلنڈروں اور چوبیس گھنٹے صحت خدمات کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یاتریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدوری،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جتن کشور اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔