لیفٹیننٹ گورنر نے اودھمپور کا دور ہ کر کے قومی شاہراہ کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اودھمپور کا دور ہ کر کے قومی شاہراہ کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا

اودھمپور//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اُودھمپور کے تھرد گاؤں کا دورہ کیا اورقومی شاہراہ۔44 پر جاری بحالی کاموں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کو ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی جموں و کشمیر آر ایس یادو نے قومی شاہراہ کی تیزی سے بحالی کے لئے مشینری اور عملے کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری دی۔ بتایا گیا کہ ٹیم چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایک لین کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ کنبوںسے بھی بات چیت کی اور ان کی خیریت وعافیت دریافت کی۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے گجر بکروال ہوسٹل جکھانی اُودھمپور میں محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ کنبوں کے لئے فراہم کی گئی طبی سہولیات کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ممبر قانون ساز اسمبلی چنانی بلونٹ سنگھ منکوٹیہ ،رُکن اسمبلی اودھمپور ویسٹ پون کمار گپتا ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،آئی جی پی جموں بھیم سین توتی ،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ڈی آئی جی اودھمپور ۔رِیاسی رینج سارہ رضوی ، ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے،ایس ایس پی اودھمپورآمود ناگپورے اشوک اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔