کہا، بی پی ایل کو جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری ( یوٹی ) کا سب سے باوقار کرکٹ ٹورنا منٹ سمجھا جاتا ہے جو باصلاحیت کھلاڑیوں کو اَپنا ٹیلنٹ دِکھانے اور
اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اننت ناگ میں بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوںنے کھلاڑیوں اور اَفسران سے بات چیت کی اور بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ کے منتظمین کو مُبارک باد دِدی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ جموں و کشمیر یو ٹی کا سب سے باوقار کرکٹ ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو اَپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر جگہ بنانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اننت ناگ اور اس کے آس پاس کے اضلاع کے نوجوانوں کے لئے محض ایک مسابقتی کھیل نہیں بلکہ ایک بڑی تحریک ہے جس نے جموں و کشمیر بھر میں کھیلوں کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔منوج سِنہانے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر یو ٹی نے ہندوستانی کھیلوں کی دُنیا میں اَپنی جگہ بنا لی ہے۔اُنہوںنے کہا،’’گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے کھیلوںکا جدید انفراسٹرکچر بنانے پر سرمایہ کاری کی ہے، کھلاڑیوں کے لئے موزوں ماحول پیدا کیا ہے اور نچلی سطح پر مضبوط حکمت عملی اور مؤثر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کھیلوں کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہمارے کھلاڑیوں کی محنت، کوچز کی لگن اور سپورٹس کونسل کے افسران کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔اُنہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر یو ٹی نے 2020 ء سے کھلاڑیوں پر مرکوز پالیسی اَپنائی ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اُبھارا جا سکے۔ اِس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے کافی مواقع فراہم کئے جائیں۔ یہ وسیع رسائی ہماری جامع کھیلوں کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ کو ایک مؤثر انسداد منشیات تحریک کے طور پر اُبھرنے پر سراہا جس نے نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں لگایا اور کھیلوں سے جوڑ کر اُن کی رہنمائی کی۔اُنہوں نے اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے عوام کو شری امرناتھ جی یاترا کے کامیاب اِنعقاد پر بھی مُبارک باد دِی۔تقریب میں وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما،رُکن قانون ساز اسمبلی سری گفوارہ۔ بیج بہاڑہ بشیر احمد شاہ ویری، سیکرٹری سماجی بہبود سرمد حفیظ، ڈِی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد، ایس ایس پی اننت ناگ امرت پال سنگھ،سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل، بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول، بین الاقوامی کرکٹر،سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ حکام، کھیلوں کی سرکردہ شخصیات اور نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔










