جموں//سیکرٹری قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے قانون ساز اسمبلی سے منظور شدہ تین بِلوں کی منظوری دے دی ہے۔سیکرٹری نے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے پڑھ کر سنایا کہ جموں و کشمیر جن وشواس (ترمیمی دفعات) بِل 2026 (ایل اے بل نمبر 1 بتاریخ 2026)، جموں و کشمیر کوڑھ سے متاثرہ اَفراد کے خلاف امتیازی سکوک کو ختم کرنے کا بِل 2026 (ایل اے بل نمبر 2 بتاریخ2026) اور جموں و کشمیرسٹیٹ سول کورٹس (ترمیمی) بِل 2026 (ایل اے بل نمبر 3 بتاریخ 2026) جوکہ قانون ساز اسمبلی سے منظور ہوئے تھے، لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں 31 ؍مارچ 2026 کو منظوری دے دی ہے۔










