لیفٹیننٹ گورنرکی سری نگر میں ورلڈ کرافٹس کونسل کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنرکی سری نگر میں ورلڈ کرافٹس کونسل کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

ہمارا مقصد گلوبل کوآپریشن پر توجہ مرکوز کرنا اور ہندوستان کے اِن اَنمول فنی اور ثقافتی ورثے کیلئے لوگوں کے رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں ورلڈ کرافٹس کونسل ( ڈبلیو سی سی ) کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ۔ اُنہوں نے اَپنے خطاب میں تمام مندوبین اور دستکاروں کو مُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے وزارتِ ٹیکسٹائل، وزارتِ خارجہ اَمور، محکمہ صنعت و حرفت جموں و کشمیر، ورلڈ کرافٹس کونسل (ڈبلیو سی سی) کی ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم کی شاندار روایات کی تقریب کو منانے اور دُنیا بھر سے ممتاز کاریگروں، ڈیزائنروں، تخلیقی رہنماؤں اور دیگر شراکت داروں کو اکٹھا کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ شعبے کی زبردست صلاحیت کو اُبھارنے لئے حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے اہم اَقدامات پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،’’میرا خواب’میڈ اِن جموں کشمیر‘ تخلیقی مصنوعات کو دُنیا بھر کے گھرانوں کا مشہور اور لازمی حصہ بنانا ہے۔ ہمارا مقصد گلوبل کوآپریشن پر بھی توجہ مرکوز کرنا اور ہندوستان کے ان انمول فنی اور ثقافتی ورثے کے لئے لوگوں کے رابطے کو بہتر بنانا ہے۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں و کشمیر وول پروسسنگ ، ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم پالیسی۔ 2020کا نوٹیفکیشن ، کوآپریٹیو اور سیلف ہیلپ گروپ کے لئے مالی اِمداد سکیم ، کاریگروں اوربُنکروںکے لئے کریڈٹ کارڈ سکیم ، کار خانہ دارسکیم ، کرافٹ بازار کی روایت کی بحالی ، ، قالینوں کے لئے کیو آر کوڈ ، جدید پیکیجنگ ، کرافٹ کلسٹروں کی تعمیر اور کوآپریٹیوسوسائٹیوں کو فروغ دینے وغیرہ ہمارے باصلاحیت دستکاروں ور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کیلئے ہمارے مضبوط عزم کا ثبوت ہیں ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں روز گار کے مواقع بڑھانے اور ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ کے ساتھ مربوط ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Oplus_131072

لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہم دستکاری کو سیاحت میں ضم کرنے اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے اور مقامی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کیلئے جموں کشمیر کو ایک اہم ثقافتی مقام کے طور پر پوزیشن دینے پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے جموں کشمیر کو خود کفیل بنانے کیلئے نچلی سطح پر تمام کاریگروں کی فعال شرکت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے دستکاریوں اور صنعت کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ اور مدد کا یقین دلایا تا کہ ان کے جائز مسائل کو دور کیا جا سکے تا کہ ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ شعبے کی ترقی اور مسابقت کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستانی دستکاری کے علمبردار اور عالمی دستکاری کونسل کے بانیوں میں سے ایک محترمہ کملا دیوی چٹوپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور خواتین اور دستکاری سے وابستہ لوگوں کی سماجی اور اِقتصادی ترقی کیلئے دستکاری کے فروغ اور کوآپریٹیو گراس روٹ تحریکوں میں ان کی اہم شراکت کو یاد کیا ۔ اِس موقعہ پر صدرورلڈ کرافٹس کونسل انٹر نیشنل شیخ سعد ہانی القدومی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کرافٹس کونسل سری نگر کو دستکاری کے عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کے سفر پر گامزن ہے ۔ اس تقریب میں کرافٹ کی صداقت کی مہر کے اجراء کا بھی مشاہدہ کیا گیا جس کا مقصد تخلیقی مصنوعات کی خوبصورتی اور آسانی کو برقرار رکھنا تھا ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے دستکاری کی نمائش کا دورہ کیا اور مقامی ، قومی اور بین الاقوامی کاریگروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے ان دستکاروں کو بھی مُبارک باد پیش کی جنہوں نے دستکاری کے اَپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت جے اینڈ کے ، اعلیٰ حکام ، ورلڈ کرافٹس کونسل کے اراکین ، مختلف ممالک کے مندوبین ، مقامی ، قومی اور بین الاقوامی کاریگر موجود تھے ۔