لیفٹیننٹ گورنرنے موسم سرما کی تیاریوں کیلئے پی ڈی ڈی کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا

سری نگر//موسم سرما کومد نظر رکھتے ہوئے محکمہ بجلی کے پیشگی تیاریوں کی نگرانی میں لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی تیاری کے لئے پی ڈی ڈی کے ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ موسم سر ما میںبجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے بجلی بنیادی ڈھانچے کو موسمی صورتحال کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔اِس کے علاوہ زمین پر بھی فعال اِقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے تجربات کو بھی مد نظر رکھیں ۔ سردیوں کے دوران لوگوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملیوں کو مرتب کرتے ہوئے اعلیٰ بوجھ والے علاقوں کو ترجیح دیں اور ٹوپوگرافی کو مدنظر رکھیں۔ اُنہوں نے افسران سے کہا کہ سنو بائونڈ ، یو ٹی کے دونوں صوبوں کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے آگے کا منصوبہ بنائیں۔لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے پر خصوصی تاکید کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کی فراہمی اور طلب کے خلا کو پُر کرنے کے لئے محکمہ بجلی کو ٹرانسمیشن اور تقسیم کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لئے کنورژن موڈ کے تحت کام کریںاورتکنیکی تشخیص اور انتظامی منظوریوں میں تاخیر نہیں ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے من و عن اور جذبے سے کم ٹائم لائنز اور اہداف کو پورا کرنا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کے اَفسران سے ایک ہفتے کے اندر حکمت عملی تیار کرنے کو کہا تاکہ بجلی کی خریداری کے اخراجات کو کس طرح کم کیا جاسکے۔رواں سال اکتوبر تک مکمل ہونے والے منصوبوں میں گریڈ سٹیشن میربازار کے 320 ایم وی اے سے 475 ایم وی اے تک، 220 / 132kV گرڈ اسٹیشن دلنہ 320 MVA سے 480 MVA تک، ڈی ایل / سی 132 کے وی دلنہ۔ امر گڑھ ٹرانسمیشن لائن کے HTLS کنڈکٹر کے ذریعہ موجودہ 0.2 ACSR کی تبدیلی، 100 ایم وی اے ، 132/33 کے وی گرڈ سٹیشن خانیار (جی آئی ایس) کی تعمیر اور 160 ایم وی اے ، 220/33 کے وی گرڈ سب سٹیشن بٹہ پورہ، تیل بل (جی آئی ایس) کی تعمیر بھی شامل ہے۔ پاور کاپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹر نے محکمہ بجلی کے موسم سرما کی تیاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ جے کے پی ٹی سی ایل کشمیر کا 220 کے وی ٹرانسمیشن نیٹ ورک رنگ جلد تیار ہوجائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر بصیر احمد خان ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ،چیئرمین جے کے پی سی ایل ڈاکٹر آر پی سنگھ ،چیئر میں جے پی ڈی سی ایل جگ موہن شرمااور دیگر اعلیٰ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول میٹنگ میں حصہ لیا۔