The Centre must fulfill the promise made to the people of Jammu and Kashmir.

لوہڑی اور مکر سنکرانتی کے موقع پروزیر اعلیٰ کی عوام کو مبارکباد

جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے لوہڑی اور مکر سنکرانتی کے مبارک موقع پر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان تمام لوگوں کو خوشی ، امن اور خوشحالی کی دعائیں دیں جو ان تہواروں کو منا رہے ہیں ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے اس روح اتحاد اور خوشی پر روشنی ڈالی جو لوہڑی جیسے تہواروں سے وابستہ ہے ، جو لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور مصروف زندگیوں کے درمیان خوشی کے لمحات فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریبات خطے میں امن ، ہم آہنگی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ لوہڑی ہماری امیر ثقافتی ورثے اور روایات میں گہری جڑیں رکھتی ہے ۔ یہ تقریبات بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کریں اور سب کے درمیان گرمجوشی اور خوشی پھیلائیں ۔ ‘‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان تمام برادریوں کو بھی بہترین نیک خواہشات پیش کیں جو یہ تہوار منا رہی ہیں اور جموں و کشمیر کے عوام کیلئے روشن ، پرامن اور خوشحال مستقبل کی دعا کی ۔