جہاں کہیں بھی پانی رہائشی علاقوں میں وہاں پولیس ٹیمیں دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مدد میں سرگرم
سرینگر / سی این آئی // جہاں کہیں بھی پانی رہائشی علاقوں میں وہاں پولیس ٹیمیں دیگر ایجنسیوں کے ساتھ لوگوں کی مدد میں سرگرم عمل ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار بردی نے کہا کہ پولیس کے تمام ماتحت یونٹس کو چوکس رہنے اور کمزور پشتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے کناروں پر پولیس کی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی یا شگاف کا پتہ لگایا جا سکے۔ سی این آئی کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ تمام محکمے بشمول پولیس، فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں وادی میں خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کیلئے قریبی تال میل سے کام کر رہی ہیں۔نوگام علاقے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ شدید بارش کے بعد سے جہلم کے کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہماری ٹیمیں، دیگر ایجنسیوں کے ساتھ، جہاں کہیں بھی پانی رہائشی علاقوں میں بہہ گیا ہے، لوگوں کی مدد میں سرگرم عمل ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیاں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ پولیس نے پہلے ہی عوام کیلئے ہلپ لائنز قائم کر دی ہیں۔ ہمارے کنٹرول روموں کے علاوہ 112 ہلپ لائن بھی فعال ہے۔ جب بھی کوئی کال موصول ہوتی ہے، قریبی ریسکیو یونٹ کو فوری طور پر پہنچنے اور مدد کیلئے الرٹ کیا جاتا ہے۔ ‘‘انہوں نے لوگوں کو پرسکون رہنے اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ آئی جی پی نے کہا’’موسم کی صورتحال میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں اور پانی کی سطح میں کمی آنے کی توقع ہے۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ صبر سے کام لیں، حکام کے ساتھ تعاون کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے تمام ماتحت یونٹس کو چوکس رہنے اور کمزور پشتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے کناروں پر پولیس کی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی یا شگاف کا پتہ لگایا جا سکے۔ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو وہ فوری طور پر فلڈ کنٹرول حکام کو اطلاع دی جاتی ہے اور پلگنگ آپریشن بلا تاخیر شروع کیا جاتا ہے۔










