لوگ راستبازی ، جرات اور سچائی کے راستے پر چلیں:منوج سنہا

سری نگر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وقار اورانصاف کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔ کشمیرنیوز سروسکے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کی شہادت انسانی وقار اور انصاف کو برقرار رکھنے کا ایک متحدہ پیغام ہے۔منوج سنہا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ، ’’ عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا کی یادمیں‘‘۔انہوںنے لکھاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت انسانی وقار اور انصاف کے اعلیٰ اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کیلئے ایک متحدہونے کا پیغام ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ راستبازی ، جرات اور سچائی کے راستے پر چلیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس دن ، میں جموں و کشمیر میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے دعا کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ یہ موقع تمام برادریوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا۔