Div Com Kashmir

لوگوں کے مکمل تعاون سے کشمیر میں ماحول اچھا اور پُر امن

ہمیں امید ہے کہ اگے بھی اسی طرح سے لوگ تعاون کریں گے اور ہم اور آگے جائیں گے/ صوبائی کمشنر

سرینگر // عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد ہیش کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کے مکمل تعاون سے ماحول بہت اچھا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگے بھی اسی طرح سے لوگ تعاون کریں گے اور ہم اور آگے جائیں گے۔ سی این آئی کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقعہ پر اپنے دفتر کے باہر ترنگا لہرانے کے بعد صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے پریڈ پر سلامی لی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خطے میں معمولات کو بحال کرنے میں فعال تعاون کرنے پر کشمیر ی لوگوں کی ستائش کی۔صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ لوگوں کے فعال تعاون سے حکام نے وادی کشمیر میں کامیابی کے ساتھ معمولات کی زندگی کو بحال کیا ہے۔انہوں نے کہا ’’اگر آپ (لوگ) تعاون نہ کرتے تو یہ ممکن نہ ہوتا‘‘۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں موجودہ حالات صرف عوامی تعاون سے ممکن ہو سکے ہیں اور امید کرتے ہی کہ آگے بھی عوام اپنا بھر پورہ تعاون کرکے جموں کشمیر میں امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا ’’ہمیں امید ہے کہ خطے کے لوگ امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے تاکہ وادی کشمیر کو مستقبل میں نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے‘‘۔