بانڈی پورہ میں زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کیلئے خصوصی تربیت کا اِنعقاد
بانڈی پورہ//ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ٹاؤن ہال میں زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کے لئے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔تربیتی پروگرام کا مقصد زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کو اِنتخابی عمل کی مؤثر نگرانی کے لئے ضروری علم، مہارت اور وسائل سے روشناس کرنا تھا۔ ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینر ایم اِقبال سامون نے تربیت فراہم کی۔دورانِ پروگرام سیکٹورل اور زونل مجسٹریٹوں کے مخصوص فرائض اور اِختیارات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی میں ان کے اہم کردار پر زور دیا ۔ ڈی ایل ایم ٹی نے دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ فرائض کی انجام دہی میں غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر کوآرڈی نیٹر مین پاور اینڈ ٹریننگ میر عرفان مقبول اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔










