سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن نے بیجی بہاڑہ میںسویپ کے تحت بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا
اننت ناگ //سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن (سی بی سی)،فیلڈ آفس اننت ناگ نے آج گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ اننت ناگ میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن الیکٹورل پارٹیسی پیشن ( ایس وِی اِی اِی پی ) کے تحت ایک روزہ انٹگریٹیڈ کمیونی کیشن اینڈ آئوٹ ریچ پروگرا م ( آئی سی او پی) کا اِنعقاد کیا۔آئی سی او پی کا مقصد رائے دہندگان بالخصوص پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کی اہمیت کے بارے میں حساس اور تعلیم دینا تھا۔تحصیل دار بیجی بہاڑہ نے سرکاری ڈگری کالج اور بی ایچ ایس ایس بجبہاڑہ کے نمبرداروں، چوکیداروں، آشا کارکنوں، آئی سی ڈی ایس کارکنوں، طلبا اور فیکلٹی کے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تحفظات کا اِظہار کرنے کے لئے ایوان میں قابل نمائندوں کا اِنتخاب کریں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ 25؍ مئی کو حوصلہ افزا تعداد میں ووٹ ڈالیں جس دن اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا حلقہ میں اِنتخابات ہوں گے۔نوڈل آفیسر سویپ نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی کہ کس طرح سویپ (ایس وِی اِی اِی پی )ہندوستان میں رائے دہندگان کی بیداری پھیلا رہا ہے اور رائے دہندگان کی خواندگی کو فروغ دے رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بار کوشش کی جارہی ہے کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کی ترغیب دی جائے۔سویپ سیل کے ریسورس پرسنوں نے رائے دہندگان کو اِنتخابی شرکت بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ باخبر اِنتخاب کرسکیں۔ پہلی بار رائے دہندگان نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا کہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بننے کے لئے کتنے پُرجوش ہیں۔فیلڈ پبلسٹی آفیسر اننت ناگ نے اپنے تعارفی کلمات میں جموں و کشمیر اور لداخ میں رائے دہندگان کی تعلیم کو پھیلانے میں سی بی سی کے فعال کردار کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ سی بی سی سویپ کے تحت رائے دہندگان کی آگاہی کے لئے آئی سی او پیز کی ایک سیریز کے ساتھ ساتھ انفرادی ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔فیلڈ پبلسٹی آفیسرسی بی سی سری نگر نے پہلی بار ووٹروں سے پرجوش اپیل کی کہ وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کے لئے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کریں۔اِنتخابی شرکت کے پیغام کو تقویت دینے کے لئے سی بی سی جموں و کشمیر کی پینل میں شامل ثقافتی پارٹی کی جانب سے ایک سکیٹ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران طلبأ کے لئے ایک اوپن کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں پرنسپل ماڈل بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ، سٹیٹسٹکل آفیسر، محکمہ یوتھ سروسز اینڈسپورٹس کے افسران شامل تھے۔










