ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ نے سیکٹر اور زونل مجسٹریٹوں کے تربیتی پروگرام کی صدارت کی
کپواڑہ / /ضلع میں لوک سبھا اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے آج جی ڈی سی کپواڑہ کے آڈیٹوریم میں تمام سیکٹر اور زونل مجسٹریٹوں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے تربیتی سیشن کی صدارت کی۔اِس موقع پر ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے افسروں پر زور دیا کہ وہ اَپنی ذمہ داری پوری احتیاط اور سنجیدگی کے ساتھ اَدا کریں اور لوک سبھا اِنتخابات کے دوران ضلع میں آزادانہ ، منصفانہ اور پُر اَمن طریقے سے پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے پر سرگرم رہیں۔اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے تحت افسران کو ان کے اہم کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہیں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اَپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ہر پولنگ سٹیشن کا دورہ یقینی بنائیں۔آیوشی سوڈا ن موصوفہ نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ سٹیشنوں کے آس پاس کوئی مفسد مواد تقسیم نہ کیا جائے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی کینوسنگ نہیںکی جائے گی تاکہ پوری پولنگ آسانی سے چل سکے۔اَفسروں کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ پولنگ کے دن ووٹر ٹرن آؤٹ کی رپورٹنگ کو مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے شیڈو ائیریاز میں پولنگ کے بارے کہا کہ مژھل، کیرن، جما گنڈ، کمکڈی، بڈنمل اور کرناہ کے دُور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے پولنگ سٹیشنوں کے لئے خصوصی سیکٹر مجسٹریٹ مقرر کئے گئے ہیں تاکہ اِن علاقوں میں بغیر کسی پریشانی کے پولنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔دریں اثنأ،ضلعی سطح کے ماسٹر ٹرینروں نے شُرکأ کو اِنتخابات کے اِنعقاد کے دوران الیکشن کمیشن کے مختلف قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی۔ اُنہیں اِی وِی ایم کی تبدیلی اور ضرورت پڑنے پر بیٹری کی تبدیلی کے طریقہ کار سے بھی واقف کیا گیا۔










