election

لوک سبھا انتخابات 2024: سرینگر پارلیمانی حلقہ کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

39امیدواروں میں سے 29 کے کاغذات درست پائے گئے ، 10 دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

سرینگر / // لوک سبھا انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سرینگر لوک سبھا سیٹ کیلئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج مکمل ہو گیا جس دوران 39امید واروں نے کاغذات نامزدگی دائر کئے تھے اور ان میں سے 29کے کاغذات درست پائیں گئے جبکہ 10نامزدگیاں مستر د ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سرینگر پارلیمانی حلقہ کو موصول ہونے والے تمام 39 کاغذات نامزدگی کی مکمل جانچ پڑتال کے دوران، ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق 29 نامزدگیوں کو درست پایا۔جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے اور قبول کیے گئے ان میں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ مہدی، جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے محمد اشرف میر، جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے وحید الرحمان پرہ ، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد سے امیر احمد بٹ ، بھارت جوڑو پارٹی سے محمد یونس احمد میر، نیشنل لوک تانترک پارٹی سے روبینہ اختر، نیشنل پینتھرس پارٹی سے حقیقت سنگھ اور گن تحفظ پارٹی سے محمد یوسف بٹ شامل ہے ۔ اسی طرح سے شیبان آشائی ، نثار احمد آہنگر، مرزا سجاد حسین بیگ، جبران ڈار، شاہنواز حسین بٹ ، امین ڈار، ریاض احمد بٹ ، فیاض احمد بٹ ، صائم مصطفیٰ، وسیم حسن۔، شیخ، غلام محمد وانی، ہلال احمد ڈار، واحدہ تبسم، ڈاکٹر قاضی اشرف، قیصر سلطان گنائی، عبدالحمید راتھر، جاوید احمد وانی، جہانگیر احمد شیخ، شبیر احمد ملک اور سجاد احمد ڈار کو کے کاغذات نامزدگی درست پائیں گئے ۔ اسی طرح 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے کیونکہ جانچ پڑتال کے دوران ان کے کاغذات نامزدگی غلط پائے گئے۔جانچ پڑتال جنرل مبصر برائے سرینگر پارلیمانی حلقہ مکل کمار، مقابلہ کرنے والے امیدواروں اور ان کے تجویز کنندگان کی موجودگی میں کی گئی۔