ووٹر الیکشن کمیشن کے سفیر کی طرح ہوتے ہیں جب وہ ووٹ دینے کا اپنا فرض پورا کرتے ہیں/ چیف الیکشن کمشنر
سرینگر // لوک سبھا انتخابات 2024جمہوریت کا تہوار ملک کا فخر ہے اور ووٹر بڑی تعداد میں شرکت کریں کی بات کرتے ہوئے الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے کہا کہ تمام پولنگ بوتھوں میں ووٹروں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور مناسب حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر الیکشن کمیشن کے سفیر کی طرح ہوتے ہیں جب وہ ووٹ دینے کا اپنا فرض پورا کرتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پرامن پولنگ کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں اور ووٹروں سے جمہوریت کے تہوار میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔اے این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھوں میں ووٹروں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور مناسب حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ ہم نے انتخابات کیلئے مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔ پولنگ بوتھوں کو سجا دیا گیا ہے۔ کسی بھی بوتھ پر کسی قسم کے تشدد کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی رپورٹ موصول ہوئی ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ ووٹران کو ووٹنگ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں شرکت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا ’’ووٹران کو بغیر کسی فکر کے ووٹ ڈالنا چاہیے۔ جمہوریت کا تہوار ملک کا فخر ہے اور رائے دہندگان کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ بوتھوں میں پینے کے پانی اور بیت الخلاء جیسی سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے کہا ’’ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ووٹرز زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ سیکورٹی کے مکمل انتظامات ہیں۔ سب کو آج ووٹ ڈالنے کے لیے آنا چاہیے۔ ‘‘ آئی ایم ڈی نے دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کیلئے عام موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے گرمی کا اثر بھی کم ہوا ہے۔کمار نے کہا کہ ووٹر الیکشن کمیشن کے سفیر کی طرح ہوتے ہیں جب وہ ووٹ دینے کا اپنا فرض پورا کرتے ہیں۔ہماری درخواست اور ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ خواتین، نوجوانوں، بزرگوں، اور سبھی کو اپنے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنا چاہیے،” انہوں نے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ کی امید ظاہر کرتے ہوئے زور دیا۔










