یہ جموں و کشمیر کیلئے پہلی بار ہے اور یو ٹی میں آیورویدا پریکٹس کے خواہشمندوں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔ ایل جی سنہا
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر مملکت ( انچارج ) برائے آیوش مسٹر پرتاپ راؤ یادو کو گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اکھنور کیلئے 35 آیورویدا پی جی سیٹس دینے پر اپنی دلی شکر گذاری کا اظہار کیا ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا :’’ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر مملکت ( انچارج ) برائے آیوش جناب پرتاپ راؤ یادو کو گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اکھنور کیلئے 35 آیورویدا پی جی سیٹس دینے پر دلی شکر گذاری ۔ یہ جموں و کشمیر کیلئے پہلی بار ہے اور یو ٹی میں آیورویدا پریکٹس کے خواہشمندوں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔ آیورویدا روائتی طب کا نظام ، عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکا ہے اور دنیا بھر کے لوگ آیورویدا تکنیکوں کو لوگوں کی صحت کی ضروریات ، جسم ، دماغ اور روح کی بہبود اور مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے اپنا رہے ہیں ۔ گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اکھنور میں 7 نئے پی جی ڈگری پروگرامز کے ساتھ 35 سیٹس جموں و کشمیر کے صحت کے ڈھانچے کو مزید مضبوط کریں گی اور روائتی طب کے نظام کو مقبول بنائیں گی ۔ آیورویدا پریکٹس اور تحقیق میں انسانی وسائل اور تعاون سے روک تھام اور جامع نگہداشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ ‘‘










