جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج پارلیمنٹ میں فائنانس اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ پیش کردہ 2025-2026 کیلئے مرکزی بجٹ کی تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ایکس پر پوسٹ کیا ۔ میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے وکست بھارت کیلئے عملی بجٹ پیش کیا ۔ میں وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے تیز رفتار ترقی کیلئے غریب، نوجوانوں ، کسانوں اور خواتین کیلئے جرات مندانہ اقدامات اٹھائے ہیں ۔ درمیانہ طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح میں نظر ثانی شدہ ڈھانچہ درمیانہ طبقے کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے ایک تاریخی اقدام ہے ۔ وزیر اعظم نے کرایہ پر ٹی ڈی ایس کی حد بڑھا کر ، سوشل سیکیورٹی کو بڑھا کر اور جی آئی جی کی معیشت کو باضابطہ بنا کر ٹیکس دہندگان کو بھی بہت بڑی ریلیف فراہم کی ہے ۔ بجٹ 2025-2026 میں تیز رفتار ترقی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کی ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خواہش کی عکاسی ہوتی ہے ۔ ایگری ڈسٹرکٹ پروگرام سمیت مختلف اقدامات کے ساتھ زرعی نمو پر توجہ مرکوز دیہی خوشحالی اور معاشرتی مساوات کے وژن کا ترجمہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ تمام بڑی عالمی معیشتوں میں ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ہے اور اس بجٹ سے بنیادی ڈھانچے کے شعبے ، ایم ایس ایم ای ، توانائی کے شعبے ، جدت طرازی ، روز گار کے مواقع اور مزید جامع اور زیادہ پائیدار نمو کیلئے کلیدی شعبوں میں تبدیلی کی اصلاحات کو مزید فروغ ملے گا ۔










