لفٹینٹ گورنر نے شری کاشی ودوت پریشد کی ڈائری اور پنچانگ کلینڈر 2026 کا اجراء کیا

لفٹینٹ گورنر نے شری کاشی ودوت پریشد کی ڈائری اور پنچانگ کلینڈر 2026 کا اجراء کیا

جموں// لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے لوک بھون میں جموں و کشمیر شری کاشی ودوت پریشد کی ڈائری اور پنچانگ کلینڈر 2026 جاری کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے پدم شری پروفیسر وشوا مورتی شاستری صدر جموں و کشمیر شری کاشی ودوت پریشد جموں ، ایڈیٹوریل ٹیم اور پریشد کے تمام اراکین کو ان کی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور محفوظ رکھنے کی لگن کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی ۔ 2026 کا یہ کلینڈر ایک جامع روحانی اور ثقافتی رہنما کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں مبارک اوقات ، تہواروں اور مذہبی رسومات کی معلومات شامل ہیں ۔